خوش آمدید

پناہ گزینوں کے اِمداد کے ادارے میں خوش آمدید۔ ہم ایک آزاد انسانی حقوق کا ادارہ ہیں۔ ہم حکومت کے لیے کام نہیں کرتے۔ ہم بِلا مُعاوِضہ مدد کرتے ہیں۔ ہم اُن لوگوں کی حِفاظت کرتے ہیں اور اُن کے انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہیں جو آسٹریلیا میں پناہ گزینی حاصل کرناچاہتے ہیں۔ ہمارا یہ یقین ہے کہ تمام لرگ آزاد لونے چاہیے۔

ہم کس کی مدد کرتے ہیں:

ہم پناہ گزینوں کی مدد کرتے ہیں۔ پناہ گزین وہ شخص ہوتاہے جو:

  • جس کو اپنا مُلک چھوڑنا پڑتاہے کیونکہ وہاں اُس کا رہنا نہایت خطرناک ہوجاتاہے‏، اور
  • جس کواپنے مُلک میں خطرہ ہوتاہے کیونکہ اُن کو شدید نقصان پُہنچایاگیا، یا اُن کو اُن کی سیاسی را‌ۓ ، مذھب، نسل، قومیت یا معاشرتی گروہ کی وجہ سے شدید نُقصان پُہنچنے کا خطرہ ہوتاہے۔
  • اوراُن کی حکومت اُن کو اس شدید نُقصان سے نہیں بچاسکتی یا نہیں بچانا چاہتی ہے۔

ہم آپکی مدد کیسے کرینگے:

اپنے آپ کو آسٹریلیا میں پناہ گزین ثابت کرنا آسان نہیں ھے ، ہم آپ کو ایمانداری سے مُفت قانونی مشورہ دینگے۔ کہ آیا آپ کو پناہ گزین ماننے کا امکان ہے کہ نہیں، اگر ہمیں لگا کہ آپ پناہ گزین ثابت ہوسکتے ہیں تو ہم آپ کی مدد کریں گے۔ ہمیں معلوم ہے کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ پناہ گزین بنے اسی لیے جب بِھی اورکہیں بھی آپ کے حالات سخت ہوں تو ہم آپ کی مدد کرینگے۔

ہم اپنی پوری کوشش کرینگے کہ ہم ہرطرح سے آپ کی مدد کرسکیں۔ چاھے وہ قانونی مشورہ ہو ، طبی امداد ہو، دوائیاں ، آپ کے بچوں کے لیے نیپی ہو، روزانہ کے صحت مند کھانے ، کھانوں کے پیکٹ، تفریح، صلاح مشورہ ، نازک حالات میں مدد، انگریزی کی کلاسیں اور میلبورن میں آباد ہونے اور کام ڈھونڈنے میں مدد کرناہو۔ آپ ہمیں جو کچھ بھی بتائیں گے اُس کو ہم راز رکھیں گے۔ اِدارے میں محفوظ رہینگے.

آپ ہمیں کیسے ڈھونڈیں گے

اگر آپ میلبورن پناہ گزین ہیں تو آپ کے ہماری اِدارے میں ذاتی طور پر پِیر سے جمعہ تک ۱۰ بجے صبح سے شام ۵ بجے تک آسکتے ہیں۔ ہم ۱۲بیٹ مین سٹریٹ ، مغربی میلبورن میں واقع ہیں۔ آپ کے رہنمائی کے لیے اِسی دوران ۶۶۰۶ ۹۳۲۶ ۰۳ اس نمبر پر فون بھی کرسکتے ہیں۔

آپ ہمارے پناہ گزین امدادی اِدارے میں مندرجہ ذیل طریقوں سے پھنچ سکتے ہیں

ہم کنگ سٹریٹ اور بیٹ مین سٹریٹ کے کونے میں واقع ہیں۔ اور شہر کے فلگ سٹاف گارڈن کے دوسری طرف واقع ہیں۔

  • آپ پیڈل بھی فلگ سٹف یا شہر میں سوترن کراس ریل سٹیشن سے صرف ۵ منٹ میں پھنچ آ سکتےہیں۔
  • آپ شہر کے گِرد ٹرام میں بیٹھ کر لیٹروپ سٹریٹ اور کِنگ سٹریٹ کے کونے پر اُتر سکتے ہیں۔ وہاں سے صرف ۲ منٹ کی واک ہے۔

اگر آپ میلبورن آسٹریلیا میں نہیں ہیں تو؟

ہم پناہ گزینوں کی صرف اِس صورت میں مدد کرسکتے ہیں جب وہ میلبورن میں ہوں۔ اگر آپ کسی دوسرے صوبے میں ہوں تو مندرجہِ ذیل لِنک پر کِلک کرکے اپنے قریب کوئی خدمات کا اِداره ڈھونڈ سکتے ہیں۔

asrc-resource-directory.pdf

اگر آپ آسٹریلیا سے باہرہیں تو مندرجہ ذیل لِنک پر کِلک کرکے اپنے لیے معلومات کرسکتے ہیں کہ تمام دنیا میں آپ کیسے بناہ گزینی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں: